انسداد سموگ اقدامات ،جوڈیشل واٹر کمیشن کا دورہ حافظ آباد

 انسداد سموگ اقدامات ،جوڈیشل واٹر کمیشن کا دورہ حافظ آباد

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار )جوڈیشل واٹر کمیشن نے انسداد سموگ اقدامات کے سلسلہ میں حافظ آباد کا دورہ کیا ۔ جوڈیشل واٹر کمیشن کے اراکین حنا حفیظ اﷲ اور۔۔

 سید کمال علی حیدر نے مختلف دیہات کا دورہ کر تے ہوئے اینٹیں بنانے والے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی ، گندم کی کٹائی اور انسداد سموگ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔جوڈیشل واٹر کمیشن نے نواحی گاؤں لویرے کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مقامی زمیندار محمد رضوان سے بھی ملاقات کی اور فصلوں کی کاشت کے لیے استعمال کی جانے والی جدید مشینری اور زرعی ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈی سی آفس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک انسداد سموگ کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں اور دیگر اقدامات کے سلسلہ میں اجلاس بھی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے جو ڈیشل واٹر کمیشن کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے والے زمینداروں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،دھواں چھوڑنے والے بھٹوں،بھٹہ مالکان کے خلاف انسدا د سموگ مہم میں بھر پور کارروائیاں کی گئی ۔ اجلاس میں جوڈیشل واٹر کمیشن کی حنا حفیظ اﷲ کاکہنا تھا کہ کسانوں اور زمینداروں کو چاہیے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فصلوں کی کاشت اور انکی پیداوار میں اضافہ کریں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں