سیالکوٹ:خصوصی بچوں کو ٹریفک قوانین سے آ گاہی کیلئے لیکچر

سیالکوٹ:خصوصی بچوں کو ٹریفک  قوانین سے آ گاہی کیلئے لیکچر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپیشل چلڈرن ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ہمیں ان کو ساتھ لے کے چلنا ہے ۔

ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ اسی سوچ اور فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر علامہ اقبال سکول برائے سپیشل ایجوکیشن سیالکوٹ کینٹ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ ملک عطا اﷲ کی زیر نگرانی ٹریفک سیمینار منعقد کیا جس میں سپیشل چلڈرن اور سٹاف نے شرکت کی ۔ انچارج ایجوکیشن ونگ ڈاکٹرسید شفقت رسول نے روڈ سیفٹی پر سپیشل ایجوکیشن کے انسٹرکٹرز کی مدد سے لیکچر دیا اور معذور بچوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ کراسنگ کے اصولوں سے روشناس کرایا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں