وزیرآباد:بچی سے زیادتی کرنیوالے کو عمر قید،دولاکھ جرمانہ

وزیرآباد:بچی سے زیادتی کرنیوالے کو عمر قید،دولاکھ جرمانہ

وزیرآباد(نا مہ نگار) کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف عزیر نے عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

 تین سال قبل موضع اجان چک کے محمد علی کی 12سالہ کمسن بچی (س)محلے کی د کان سے سودا سلف لینے گئی اور گھر واپس نہ آئی تلاش کرتے ہوئے جب بیٹھک ازان محمد شریف کے قریب پہنچے تو اندر سے بچی کے رونے کی آوازیں آرہی تھیں بیٹھک میں داخل ہوکر دیکھا تو (س) کے کپڑے اترے ہوئے تھے اور ملزم شاہ زیب زبردستی زیادتی کر رہا تھا جو محمد علیوگیرہ کو دیکھ کر بھاگ گیا ،جسے محمد علی کی مدعیت میں تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا تھا۔مدعی کی جانب سے پیش ہونے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے سینئر قانون دان عمران اکرم ٹھکرا کے ریمارکس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف عزیر نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شاہ زیب کو عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں