سوئی گیس کمپنی اور امریکی کمپنی میں مخصوص وقتی معاہدہ منظور

سوئی گیس کمپنی اور امریکی کمپنی میں مخصوص وقتی معاہدہ منظور

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ اور امریکہ میں مقیم میسرز آئیٹرون کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لائسنس کے معاہدے کے لیے۔۔۔

استثنیٰ کی درخواست پر کچھ شرائط کے ساتھ مخصوص وقتی منظوری دے دی ہے ۔ ایس ایس جی سی ایل اور میسرز آئیٹرون کے درمیان معاہدے کے جس دائرہ کار پر کمیشن کی طرف سے خصوصی شقوں کی اجازت دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان میں گیس میٹرز کی تیاری میں سہولت فراہم کی جا سکے ۔سی سی پی نے اپنی منظوری میں ایس ایس جی سی ایل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاہدے کے نتیجے میں گیس میٹروں کی 100 فیصد لوکلائزیشن حاصل کرے اور مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے گیس میٹروں کی مناسب مقامی پیداوار کے ذریعے زیادہ سے زیادہ درآمدی متبادل کے ساتھ ساتھ پاکستان میں دوسری گیس یوٹیلٹی کمپنی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی مانگ کو بھی پورا کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں