یونیورسٹی آف گجرات میں دو روزہ بک فیئر کا آغاز

یونیورسٹی آف گجرات میں دو روزہ بک فیئر کا آغاز

گجرات (نامہ ،سٹی رپورٹر)جامعہ گجرات میں دو روزہ بک فیئر کا آغاز ہو گیا ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی تاشفین صفدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد مشاہد انور کے ہمراہ دو روزہ بک فیئر کا افتتاح کیا۔

تاشفین صفدر نے کہا کہ کتاب اسلامی روایات کا روشن پہلو ہے ۔ کتاب کو ثقافت کا حصہ بناتے ہوئے پاکستان میں ترقی کے امکانات کو روشن کیا جا سکتا ہے ۔ علمی روایت میں کتاب کو از حد اہمیت حاصل ہے ۔ نوجوان طلبہ میں کتاب دوستی اور فروغ کتب بینی اہم امر ہے ۔ جامعہ گجرات تحقیقی و علمی ترقی کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹرمحمد مشاہد انورنے کہا کہ انسانی تہذیبوں کی ترقی میں کتاب کو ہمیشہ اہمیت حاصل رہی ہے ۔ کتاب علم و معلومات کے سلسلہ کو وسیع کرتے ہوئے نوجوان نسل کی تربیت کا باعث ہے ۔ جامعہ گجرات اپنے ذہین و محنتی طلبہ کو علم کی جانب راغب کرنے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں