مستقبل کے چیلنجز کیلئے ماسٹر پلاننگ ضروری:ڈی سی گجرات

مستقبل کے چیلنجز کیلئے ماسٹر پلاننگ ضروری:ڈی سی گجرات

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات کے ماسٹر پلان، کلاسیفیکیشن پر کام جاری ہے ، اربن ایریاز، رورل ایریاز، روڈ، زمین کے استعمال بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے۔۔۔

ماسٹر پلان سے مستقبل میں ڈویلپمنٹ، روڈز دوسرے اضلاع و شہروں سے روابط اور نئے شہروں اور ہاؤسنگ سکیم کے قیام میں مدد حاصل ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں ماسٹر پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، چیف ٹاؤن پلاننگ نیسپاک مجاہد حسین سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسر و بلڈنگ انسپکٹرز اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ ضلع گجرات کا رقبہ 3192 سکیر کلومیٹر ہے اور 1084 دیہات پر مشتمل ہے ، ضلع گجرات کی آبادی 3219375 نفوس پر مشتمل ہے ، ضلع میں 1 میونسپل کارپوریشن اور 8 میونسپل کمیٹیز کام کر رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ماسٹر پلاننگ نہایت ضروری ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں