ٹیکس چوری ،ایف بی آر کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی

 ٹیکس چوری ،ایف بی آر کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایف بی آر گوجرانوالہ نے ٹیکس چوری میں ملوث ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ، دو ہاؤسنگ سوسائٹیز سے کروڑوں روپے ٹیکس ریکور کر لیا۔

متعدد کو نوٹس جاری کر دئیے ،بتایا گیا ہے کہ چیف کمشنر آرٹی او عاصم افتخار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمیر شفقت کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے ٹیکس چوری میں ملوث ہاؤسنگ سائٹی کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جس کے بعد ان ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کو نوٹسز بھجوائے گئے کہ وہ اپنی اپنی سوسائٹی میں پلاٹوں کی خریدو فروخت کی تفصیلات سے ایف بی آر کو آگاہ کرنے کے پابند ہونگے جس میں سے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیز نے ریکارڈ ایف بی آر کے ساتھ شیئر کیا کچھ نے غلط ریکارڈ پیش کیا ۔ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر عمیر شفقت نے انکوائری کی تو دو ہاؤسنگ سائٹیز ٹیکس چوری میں ملوث پائی گئیں جن کاریکارڈ قبضہ میں لیکر آڈٹ کیا گیا تو وہ کروڑوں کی ٹیکس نادہندہ نکلیں جن سے ریکوری کر لی گئی۔ڈپٹی کمشنر ایف بی آر کا کہنا کہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کا دائرہ کار تمام رئیل سٹیٹ سیکٹر تک پھیلایا جائیگا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں