انتظامی افسروں کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کے دورے

انتظامی افسروں کے انٹرمیڈیٹ  کے امتحانی مراکز کے دورے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز مطاہر امین حیات وٹو ،شبیر حسین بٹ،اسسٹنٹ کمشنرز وقاص سکندری، میاں توصیف ، خرم بھنگو، نوید حیدر، سلیم آسی نے ضلعی اور تحصیل لیول پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے ۔

افسروں نے کہا کہ بوٹی مافیا کے خاتمے کیلئے امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو سختی سے روکا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جارہا اورتمام امتحانی مراکزکی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں