سیالکوٹ:اسلحہ اور8کلو سے زائد منشیات برآمد،15افراد گرفتار

سیالکوٹ:اسلحہ اور8کلو سے زائد منشیات برآمد،15افراد گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ناجائز اسلحہ اور8کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے15افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

۔تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ ریلوے روڈ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص محمد اعظم سے پستول اور دو گولیاں، ریلوے روڈ سے بلال سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے رحمان اسماعیل سے ایک کلو460گرام چرس،تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے آفتاب علی سے پستول اور تین گولیاں، سبحان سے 720گرام چرس ، رڑی چوک سے محمد رمضان سے ایک کلو400گرام چرس اور عمران سے 540گرام چرس، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے سرور خان سے 820گرام چرس، تھانہ دھتل سے محمد زوہیب سے ایک کلو260گرام چرس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ گارڈن ٹاون سے عثمان علی سے ایک کلو350گرام چرس اورسے اﷲ دتہ سے پستول اور گولیاں اور تھانہ موترہ کے علاقہ سے شہروز ذوالفقار سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ سے اسد عباس سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ورسلاکے سے امانت علی سے 540گرام چرس اور محمد عمران سے 520گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں