کسان بورڈ سیالکوٹ کا گندم کی کم قیمتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کسان بورڈ سیالکوٹ کا گندم کی کم قیمتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سمبڑیال (سٹی رپورٹر)کسان بورڈ ضلع سیالکوٹ کا گندم کی کم قیمتوں کے خلاف ڈی سی آفس سیالکوٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ۔۔

صوبائی جنرل سیکرٹری کسان بورڈ سردار اشفاق ڈوگر،ڈویژنل صدرظفر اﷲ سرویا،ضلعی صدر اشتیاق احمد چیمہ سمیت دیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں بچوں کی فیس ادا کرنے کے وسائل نہیں رہے ۔جبکہ ہمارے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں،کسانوں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے پاکستان تک پھیلا دیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے صدر ڈسٹرکٹ بار سہیل اقبال ہرڑ ایڈووکیٹ،سیکرٹری بار چوہدری راحت نذیر وینس ایڈووکیٹ،سیکرٹری بار سمبڑیال ذیشان صدف گجرایڈووکیٹ،سابق یو سی چیئرمین اسداﷲ رندھاوا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کسانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے تاجر برادری،سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں