وزیرآباد:تحریک پاکستان کے سپاہی خورشید احمد منج سپرد خاک

وزیرآباد:تحریک پاکستان کے  سپاہی خورشید احمد منج سپرد خاک

وزیرآباد(نا مہ نگار) تحریک پاکستان کے سپاہی اور سیاسی و سماجی خاندان کے چشم و چراغ چودھری خورشید احمد منج کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک و ہند کے وجود سے پہلے ان کا خاندان برصغیر کے ضلع فیروزپور میں سکونت پذیر تھا۔ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد وہ خاندان رشتہ داروں عزیزوں کے ساتھ سینکڑوں ایکڑ اراضی چھوڑ کر ضلع وزیرآباد کے گاؤں چانگاوالی میں ہجرت کر آئے کیونکہ ان کے ضلع فیروزپور کو ناانصافی کرکے پاکستان کے بجائے ہندوستان کے حصہ میں دے دیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں