پھالیہ:مارکیٹ میں گندم کی قیمت3ہزار سے بھی گرگئی

پھالیہ:مارکیٹ میں گندم کی قیمت3ہزار سے بھی گرگئی

پھالیہ (نامہ نگار ) مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3000 روپے فی من سے بھی گر گئی۔پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کے حوالے سے۔۔۔

 اختیار کردہ ناقص حکمت عملی کے باعث صوبے میں گندم خریداری مہم شروع نہیں ہو سکی جبکہ آئندہ چند روز کے دوران صوبے میں طوفانی بارشوں کے امکان کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اس تمام صورتحال میں اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 3 ہزار روپے کی سطح سے نیچے آگئی ہے پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے مقرر کی لیکن خریداری شروع نہیں کی جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2900 روپے فی من تک گر گئی ہے کسانوں کو فی من 3900 روپے نہیں مل رہے ہیں حکومت نے گندم کی خریداری سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے باردانہ دستیاب نہیں اور پرائیویٹ سیکٹر کم قیمت پر گندم خرید رہا ہے اور کسان پریشانی کے عالم میں گندم کی کٹائی سے بھی گریزاں ہیں کہ ہم گندم کہاں لے جائیں گے دوسری جانب فلور ملز مالکان نے کسانوں سے لمبے عرصے کے لیے ادھار گندم خریداری کا بازار گرم کر دیا ہے کہ کسانوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں