گجرات :معذور بچوں کے ادارے کیئر اینڈ ہوپ میں اوپن ڈے تقریب

 گجرات :معذور بچوں کے ادارے کیئر  اینڈ ہوپ میں اوپن ڈے تقریب

گجرات (نامہ نگار ) معذور بچوں کے فلاحی ادارے کیئر اینڈ ہوپ میں اوپن ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا ،مہمان خصوصی ڈائریکٹر ملک اظہار احمد تھے ،بچوں نے مختلف ٹیبلو شو پیش کئے اور ملی نغموں پر بہترین پرفارمنس دی۔۔۔

 ڈائریکٹر ملک اظہار احمد نے پرنسپل مختار حسین اور سٹاف کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز دیں اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ملک اظہار احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیئر اینڈ ہوپ کی بنیاد رکھے 19سال ہو گئے ہیں اور یہ ادارہ آج تک بالکل مفت معذور بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انکی بالکل فری فزیوتھراپی، سپیچ تھراپی کر رہا ہے ، آج تک گورنمنٹ کی طرف سے ہمیں ایک روپے کا بھی تعاون نہیں ملا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں