76 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ، انتظامیہ متحرک

76 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ، انتظامیہ متحرک

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم گرما ،بارش اور کوڑا کرکٹ کے باعث گوجرانوالہ کے 76 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوگیا جس پر محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو متحرک کردیا اورڈینگی کے حوالے سے حساس مقامات کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔

انسداد ڈینگی ٹیموں نے قبرستانوں ،پارکوں ،تعلیمی اداروں ،ٹائر مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں ڈینگی کی افزائش پر قابو پانے کیلئے پاؤڈر کا چھڑ کائو اور سپرے شروع کردیا ،گزشتہ سال 1200سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروے برآمد ہوئے تھے جبکہ3200 سے زائد مقامات کو ڈینگی کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا تھا جہاں ڈینگی کی افزائش کے خطرات لاحق تھے ڈینگی کی افزائش پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت نے 2ہزار سے زائد ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کی کارکردگی روزانہ کی بنیادوں پر چیک کرنے کا آغاز کردیا،76مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انسداد ڈینگی ٹیمیں متحرک ہوگئیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق کسی بھی علاقہ میں ڈینگی کا مریض نہیں پایا گیا البتہ جن علاقوں میں لاروے برآمد ہوئے ،وہاںمزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں