سرکاری سکولوں میں پرائمری تک کے طالبات میں مفت درسی کتب کی تقسیم شروع

سرکاری سکولوں میں پرائمری تک کے طالبات میں مفت درسی کتب کی تقسیم شروع

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)درسی کتب سے محروم سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کی سنی گئی، محکمہ تعلیم نے پرائمری تک کے بچوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم شروع کردی ، کتب ملنے پر بچے نہال ہو گئے ۔

یکم اپریل کو نئے تعلیمی سیشن شروع ہونے کے 27 روز بعد درسی کتب ملنے پر والدین بھی خوش ہیں، مڈل اور ہائی حصے کی بیشتر کتابیں تاخیر کا شکار ہیں ، طلبہ و طالبات درسی کتب کے منتظر ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال درسی کتب کی اشاعت میں تاخیر کے باعث یکم اپریل کو نئے تعلیمی سال کا آغاز بچوں کو فری درسی کتب د ئیے بغیر ہی کردیا گیا تھا تاہم طلبہ وطالبات کو تعلیمی نقصان سے بچانے کیلئے محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں ‘‘بکس بینک ’’قائم کرکے بچوں سے اکٹھی ہونے والی پرانی کتابیں اگلی کلاسز میں پروموٹ ہونے والے طلبہ وطالبات میں تقسیم کردیں ۔دوسری طرف سی ای او ایجوکیشن خالد جاوید اعوان کا کہنا ہے کہ جو کتابیں وئیر ہائوسز میں پہنچی تھیں وہ بچوں کو فراہم کردی گئی ہیں ،باقی کلاسز کی کتب جیسے ہی پہنچائی جائیں گی وہ بھی ترجیحی بنیادوں پر بچوں کے حوالے کردی جائیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں