محکمہ ایکسائز کا بغیر نمبر پلیٹ فیس گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

محکمہ ایکسائز کا بغیر نمبر پلیٹ فیس گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بغیر نمبر پلیٹ فیس کے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ ،نمبر پلیٹ شہری اپنی نمبر پلیٹ و ضع کردہ نمونہ اور۔۔

 پیمائش کے مطابق کہیں سے بھی بنوا سکتے ہیں۔ضلع بھر میں اب تک چالیس ہزار سے زائد موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے مالکان گزشتہ چار سال سے نمبر پلیٹس سے محروم ہیں۔بتایا گیا ہے کار اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کرواتے وقت جو فیس جمع کروائی جاتی ہے اس میں نمبر پلیٹ فیس بھی جمع کروائی جاتی ہے اور شہری کو نمبر پلیٹ دینے کا ایک ماہ کا وقت دیا جاتا ہے ۔لیکن اکثر اوقات نمبر پلیٹس تاخیر کا شکار ہوجاتی ہیں ۔گوجرانوالہ میں 2018سے 2022تک چالیس ہزار سے زائد موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے مالکان نمبر پلیٹ کے فیس جمع کروانے کے باجود اپنی نمبر پلیٹیں حاصل نہیں کر سکے جس پر اب ایکسائز نے بغیر نمبر پلیٹ فیس کے موٹر وہیکل کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے ۔نمبر پلیٹ شہری ایکسائز کے وضع کردہ نمونہ اور پیما ئش کے مطابق کہیں سے بھی بنوا سکتے ہیں۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں