سمبڑیال:ولیمہ پر آنے والی بس الٹ گئی،30 افرادزخمی

 سمبڑیال:ولیمہ پر آنے والی بس الٹ گئی،30 افرادزخمی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )دعوت ولیمہ پر آنے والی بس الٹ گئی ،30کے قریب زخمی، 17 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔

، حادثہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو1122کے عملہ کی بروقت کارروائی مسافروں کو بس سے بحفاظت نکال لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق سمبڑیال کے موضع ساہووالہ بلوچک کے عبدالرزاق حجام کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے کے لیے مہمان بس میں سوار ہوکر سمبڑیال میرج ہال آرہے تھے کہ ساہووالہ اڈاکے قریب تیز رفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی اور کھیتوں میں جاگری جس کے نتیجہ میں بس میں سوار تقریباً70 کے قریب افراد میں سے 30مرد وخواتین اوربچے زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امدادفراہم کر دی گئی تاہم حادثہ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں