گجرات:سابق میئر ایم سی حاجی ناصر کی افضل تارڑ کی وفات پر تعزیت

گجرات:سابق میئر ایم سی حاجی  ناصر کی افضل تارڑ کی وفات پر تعزیت

گجرات(سٹی رپورٹر )سابق میئر میونسپل کارپوریشن گجرات حاجی ناصر محمود اور وقار ایوب بٹ سابق امیدوار حلقہ پی پی 32 ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کے۔۔

والد چوہدری محمد افضل تارڑ کی وفات پر اظہارِ تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ حافظ آباد گئے ۔ جہاں پر انہوں نے مرحوم کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی۔ حاجی ناصر محمود نے کہا کہ افضل تارڑ نیک دل سیاستدان تھے ۔ علاقہ کے لوگوں کی انہوں نے بھرپور خدمت کی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں