منڈیکی گورائیہ:پارکنگ سٹینڈ مافیا بے لگام ،اوور چارجنگ عام

منڈیکی گورائیہ:پارکنگ سٹینڈ  مافیا بے لگام ،اوور چارجنگ عام

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں پارکنگ سٹینڈ مافیا بے لگام ہوگیا اوور چارجنگ اور انتظامیہ کی جانب سے۔۔

 چشم پوشی اختیار کرنے پر شہری سراپااحتجاج بن گئے ۔علاقہ بھرمیں جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ قائم ہوچکے ہیں پارکنگ سٹینڈ کی آڑ میں غنڈہ عناصر شہریوں کا استحصال کررہے ہیں۔ ہسپتالوں،بینکوں ،تعلیمی اداروں ،ہوٹلوں کے اندر اور باہر غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ ز پر مافیا متحر ک ہوچکا ہے پارکنگ سٹینڈ پربیٹھے بداخلاق عملے کی جانب سے اوور چارجنگ کی جارہی ہے ، موٹر سائیکل کی 20روپے پرچی کے بجائے 30روپے جبکہ کار کے 30روپے کی بجائے 50روپے وصول کررہے ہیں ۔مکینوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں