حافظ آباد :بجلی کاٹنے پر لائن سپرنٹنڈنٹ کے گھر جا کر فائرنگ

حافظ آباد :بجلی کاٹنے پر لائن سپرنٹنڈنٹ کے گھر جا کر فائرنگ

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)حافظ آباد کے کینال ویومیں بجلی کے بل کی عدم ادائیگی اور ٹیر ف کا غیر قانونی استعمال کرنے پر لائن سپرنٹنڈنٹ نے۔۔

 بااثر شخصیت کی بجلی کاٹ دی جس پر بااثر شخصیت نے اپنے 25مسلح ساتھیوں کے ساتھ لائن سپرنٹنڈنٹ کے گاؤں رامکے چٹھہ جاکر اسکے گھرداخل ہوکر فائرنگ کردی جس پر پولیس نے 25سے زائد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب ملزم کو گرفتار نہ کئے جانے کے خلاف گیپکو کے تمام سب ڈویژنز نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کے آگے دھرنا دئیے رکھا۔ تفصیلات کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ رانا طلحہ ٹیم کے ہمراہ ریکوری کے سلسلہ میں کینال ویو میں گئے جہاں ایک کنکشن نذیر احمد کے ذمہ دولاکھ سے زائد روپے واجب الادا تھے ۔عدم ادئیگی پر اس کنکشن کو کاٹ دیا گیا تو محمد ریحان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ لائن سپرنٹنڈنٹ رانا محمد طلحہ کے گاؤں رامکے چٹھہ جا پہنچا جہاں اس نے اسکے گھر داخل ہوکر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ،پاکستان واپڈہ ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین کے مرکزی راہنما ولی الرحمن خان نے متاثرہ ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں