سیالکوٹ:اسلحہ، شراب،5 کلو منشیات برآمد ، 12افراد گرفتار

سیالکوٹ:اسلحہ، شراب،5 کلو منشیات برآمد ، 12افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ناجائز اسلحہ، 17بوتل شراب اور پانچ کلو منشیات برآمد کرکے 12افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ مدنی چوک سے پولیس نے دوران گشت ارباب علی سے پستول ، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے احسن طارق سے 580گرام چرس، تھانہ ستراہ کے علاقہ سنگر والی سے احسن سے پستول اور تین گولیاں، اشرف سے ایک کلو440گرام چرس، شہروز سے ایک کلو420گرام چرس اور شہباز سے ایک کلو440گرام چرس، اویس سے پستول، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے صغیر سے ڈیڑھ لٹر شراب، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ حیدری چوک سے بشیر سے 15بوتل شراب، تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ مالو کے سے عمران سے ایک بوتل شراب اورتھانہ موترہ کے علاقہ سے غلام مصطفی سے پانچ لٹر شراب اور فائق صفدر سے 24گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں