صفائی سروسز کی آئوٹ سورسنگ،آگاہی بارے سٹال لگایا گیا

 صفائی سروسز کی آئوٹ سورسنگ،آگاہی بارے سٹال لگایا گیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو عملی شکل دینے کیلئے۔۔

 گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی صفائی کی سروسز کی آئوٹ سورسنگ اور آگاہی بارے سٹال لگایا۔ایل ڈبلیو ایم سی روڈ شو 2024 لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں کنٹریکٹرز کی آگاہی کے لیے لگائے گئے سٹال پر جی ڈبلیو ایم سی میں شامل ہونے والے گوجرانوالہ کے 4 اضلاع گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد کی 12 تحصیلوں کی آبادی، روزانہ جنریٹ ہونے والے کوڑا کرکٹ اور کنٹریکٹرز کے لیے سکوپ بارے آگاہی دی گئی۔ پہلی مرتبہ پنجاب کے شہروں کی طرح دیہی علاقے بھی صاف ستھرے ہونگے ۔ چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف اسماعیل گجر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام روڈ شو 2024 میں جی ڈبلیو ایم سی سٹال اور مختلف کمپنیوں کی جانب سے نمائش کے لیے لگائی گئی مشینری کا معائنہ کیا۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان، وزیر بلدیات، وزراء، سیکرٹری بلدیات اور دیگر نے وزٹ کیا۔ کنٹریکٹرز اور شہریوں کی کثیر تعداد نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹال کا معائنہ کیا اور صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے حکومتی پالیسی پر عمل درآمد، سکوپ پر گہری دلچسپی لی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں