جماعت رضائے مصطفی کے زیر اہتمام حج تربیتی نشست

جماعت رضائے مصطفی کے  زیر اہتمام حج تربیتی نشست

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان اور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جامعہ قادریہ ملحقہ انوارالمساجد میں حج مبارک کی سعادت حاصل کرنے ۔۔

والے حجاج کرام کی بہتر رہنمائی کیلئے حج و زیارت تربیتی نشست کا اہتمام کیاگیا ۔تربیتی نشست کی صدارت علامہ صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان نے کی،پیر محمد داد رضوی نے کہا کہ تمام حجاج کرام تربیتی کورس میں دلچسپی لے کر سیکھنے کی کوشش کریں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی احسن طریقے سے مکمل کرسکیں۔ حج کی سعادت نصیب ہونا باعث صد افتخار ہے ۔حاجی اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اللہ تعالی سے ملک کی استحکام کیلئے خصوصی دعا کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں