موترہ:بجلی کی لوڈشیڈنگ،ہاتھ کے پنکھوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

موترہ:بجلی کی لوڈشیڈنگ،ہاتھ  کے پنکھوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اوراسکے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر ہاتھ کے۔۔

 پنکھوں کی قیمتوں میں بھی 50سے 80روپے اضافہ ہوگیا گزشتہ سال 50روپے میں فروخت ہونیوالا ہاتھ والا پنکھا اب 120سے 150روپے میں فروخت ہورہا ہے اس کے علاوہ مختلف ڈیزائن کے ہاتھ کے پنکھوں کی قیمت 220روپے تک جاپہنچی ہے ،مکینوں کاکہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ میں جنریٹر اور یوپی ایس جواب دے چکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں