وزیر صنعت کی وزیر آباد میں ماڈل بازار قائم کرنیکی ہدایت

 وزیر صنعت کی وزیر آباد میں ماڈل بازار قائم کرنیکی ہدایت

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کاپنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈآفس کا دورہ۔۔

 مختلف شعبوں اور مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا، شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا ۔ صوبائی وزیر نے بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 25اضلاع میں 36 ماڈل بازار قائم ہیں۔ماڈل بازاروں میں معیاری اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے 25فیصد کم نرخوں پر مل رہی ہیں اور ماڈل بازاروں میں بزرگ شہریوں کیلئے سہولت سینئر سیٹزن کیمپ بنائے گئے ہیں۔ ماڈل بازاروں سے 60 ہزار خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ۔ صوبائی وزیر نے وزیر آباد میں ماڈل بازار کے قیام کے معاملے کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو فون پرہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ماڈل بازاروں سے بھرپور آگاہی دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔صوبائی وزیر نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کاپلان طلب کر تے ہوئے کہاکہ جن 15اضلاع میں ماڈل بازار نہیں ہیں وہاں ان بازاروں کے قیام کے لئے بھی تجاویز دی جائیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں