پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس میں تعلیمی سیشن کا آغاز

پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس میں تعلیمی سیشن کا آغاز

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پنجاب کالج نوشہرہ ورکاں کیمپس میں تعلیمی سیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔۔

 جس سے مہمان خصوصی حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کالج کے قیام کو علاقہ میں تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کے درخشاں مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کے قیام میں نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا بنیادی کردار ہوتا ہے اور پنجاب کالج یہ ذمہ داری انتہائی احسن طریقے سے نبھا رہا ہے ،پنجاب کالج کے قیام سے علاقہ نوشہرہ ورکاں کی پسماندگی دور ہو گی پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر آغا طارق اعجاز نے بتایا کہ تعلیم کے فروغ میں پنجاب کالج کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہیں ہم طلبا کو دور حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق جدید ترین تعلیمی سہولیات فراہم کرتے ہیں جس کا واضح ثبوت تعلیمی بورڈز میں پنجاب کالج کے طلباء کی حاصل کردہ پوزیشنز اور معاشرے میں ان کا بامقصد کردار ہے ہمارے اسی اعلیٰ تعلیمی معیار کی بدولت طلباء اور والدین پنجاب کالج میں داخلہ کو اولین تر جیح دیتے ہیں ،انشا اﷲ ہم معیاری تعلیم وترتیب کے سلسلے کو ہر صورت قائم رکھیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں