گجرات:کنجاہ غازی چوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب

گجرات:کنجاہ غازی چوک میں  واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب

گجرات(سٹی رپورٹر)کنجاہ غازی چوک میں 115 ویں رشیدہ شفیع واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی گئی جس کا افتتاح۔۔

 مبشر احسن، حسنات احسن نے صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا ۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کے تمام اخراجات بشریٰ احسن میموریل فاؤنڈیشن نے دئیے ،تقریب میں قمر خورشید صراف، شیخ ابرار سعید،محمد اشرف بھٹہ، جاوید اشرف بھٹہ، ملک ظفر ودیگر شخصیات موجود تھیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی رشیدہ شفیع فلٹریشن پلانٹ امتیاز کوثرنے کہا کہ گجرات میں صاف پانی فراہم کرنے کا مشن دوستوں کے تعاون سے جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں