ریجنل پولیس آفیسر کا تھانہ صدر حافظ آباد کا سرپرائز وزٹ

ریجنل پولیس آفیسر کا تھانہ صدر  حافظ آباد کا سرپرائز وزٹ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کمشنرنوید حیدر شیرازی کے ہمراہ تھانہ صدر حافظ آباد کا سرپرائز وزٹ کیا۔

آر پی او نے فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سے تھانہ آنے والے لوگوں کا ریکارڈ چیک کیا۔فرنٹ ڈیسک پر موجود شہری کی درخواست خود سنی،حوالات کو غیر قانونی حراست کے حوالے سے چیک کیا اور وہاں پر موجود قیدی سے اس کی قید اور جرم کے بارے میں دریافت کیا۔آر پی او نے کہا کہ غیر قانونی حراست یا تشدد پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔آر پی او نے سکیورٹی انتظامات اور صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کے بارے میں ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تھانے آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں