گجرات:پیفما ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، ایکسپورٹ بڑھانے کا فیصلہ

گجرات:پیفما ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، ایکسپورٹ بڑھانے کا فیصلہ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)پیفما ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز جمخانہ کلب کے کانفرنس ہال میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین پیفما عمیر رفیق نے کی۔۔

 جبکہ اس موقع پر سینئروائس چیئرمین فیضان رشید، وائس چیئرمین نعمان احمد بذریعہ ویڈیو لنک، سابق چیئرمین رمیز ڈار، غیاث الدین پال، ملک صفدر حسین، چودھری ناصر، احمد جمشید، سیکرٹری جنرل احسان مجتبیٰ بھی موجود تھے ،عمیر رفیق نے ممبران کو پاکستان سٹینڈرڈ کے مطابق پنکھے بنانے کے لیے ہدایات دیں اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے مختلف ممالک کے کمرشل اتاشی کے ساتھ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں سعودی عرب، دبئی، مصر، الجیریا، ساؤتھ افریقہ، سری لنکا، کینیا، سینیگال شامل ہیں، ٹریڈ ڈیلیگیشن لے کر جانے کے لئے بھی ممالک کا انتخاب کیا گیا، اجلاس میں پیفما ممبران کی بہتری اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے منظور ہونے کے بعد فنڈز پیفما کو مل گئے جس کے بعد پیفما آفس کی ڈویلپمنٹ کا کام جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ آفس ڈویلپمنٹ کے بعد مختلف کنسلٹنٹ کو ہائرکیا جائے گا اور ممبران کی مختلف شعبہ جات میں بہتری کے لئے ٹریننگ کرائی جائیں گی۔ جس میں ایکسپورٹ کو بڑھانے ، اس کے پیپر ورک کو کیسے ترتیب دینا ہے ، مختلف لائسنس لینے اور نیشنل اور انٹر نیشنل سرٹیفکیشن اور ایکسپورٹ کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش کے حوالے سے پیفما اپنے ممبران کو ٹریننگ دے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں