گجرات:کڈنی سینٹر بورڈز آف گورنرز کا اجلاس،کارگردگی کا جائزہ

گجرات:کڈنی سینٹر بورڈز آف گورنرز کا اجلاس،کارگردگی کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر،چیئرمن کڈنی سینٹر بورڈ آف گورنرز صفدر حسین ورک کی زیر صدارت کڈنی سینٹر بورڈز آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔۔

، اجلاس میں سینٹر کی ماہانہ کارگردگی و اخراجات کا جائزہ لیا گیا، صدر کڈنی سینٹر میاں محمد اعجاز، سیکرٹری جاوید بٹ، اظہر حسین، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل، عمر سہیل بھٹہ، عقیل اعجاز، شیخ ابراہیم، دانیال بٹ ودیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کڈنی سینٹر غریب و نادار مریضوں کی امیدوں کا محور ہے ، کڈنی سینٹر کے لئے مستقل اور نئے صاحب استطاعت لوگوں کی ضرورت ہے ، نادار مریضوں کی امیدوں کو قائم رکھنا ہے ان کی امید کو ٹوٹنے نہیں دینا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کڈنی سنٹر ایک قابل تحسین منصوبہ ہے ،صاحب استطاعت لوگ کڈنی سینٹر اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کڈنی سینٹر میں وہ لوگ آتے ہیں جن کی زندگی کا انحصار صرف اور صرف ڈائلسز ہر ہوتا ہے ، ڈائلسز ہوتے رہیں گے تو ان کی زندگی کی شمع روشن رہے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مارچ کے دوران 2928 ڈائلسز کئے گئے ، اب تک مجموعی طور پر 165476 ڈائلسز کئے جاچکے ہیں ماہ مارچ کے دوران 2 کروڑ 65 لاکھ 74 ہزار 114 روپے آمدن ہوئی جبکہ 1 کروڑ 10 لاکھ 29 ہزار 335 روپے کے اخراجات آئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں