کسانوں نے سڑکوں پر گندم فروخت کرنا شروع کر دی

کسانوں نے سڑکوں پر گندم فروخت کرنا شروع کر دی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ خوراک کی جانب سے کسانوں سے گندم خریداری شروع نہ ہوسکی ،کسانوں نے سستے داموں غلہ منڈیوں اور سڑکوں پر گندم رکھ کر فروخت کرنا شروع کر دی ہے ۔

۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں چار لاکھ 9ہزار ایکڑ پر گندم کی فصل کاشت کی گئی تھی جس کی کٹائی جاری ہے ۔محکمہ خوراک کی جانب سے کسانوں سے سرکاری طور پر گندم خریداری کا عمل شروع نہ ہوسکا۔جس پر کسانوں نے اپنی گندم کی فروخت شروع کر دی ہے ۔ گندم غلہ منڈیوں جبکہ بعض تو سڑکوں پر رکھ کر فروخت کر رہے ہیں ۔حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر گندم خریدنے کا ریٹ 3900روپے من مقرر کیا گیا ہے لیکن باردانہ کی عدم دستیابی کے باعث کسان 2800سے 3200 روپے من گندم فروخت کر رہے ہیں جبکہ غلہ منڈی کے آڑھتی کسانوں سے سستی گندم خرید کر مہنگی فروخت کر رہے ہیں۔کسانوں کا کہنا ہے کہ گندم پک کر تیار ہے کٹائی بھی کر لی ہے ۔ہمارے پاس جگہ نہیں ہے کہ گندم کو رکھ سکیں جس پر گندم کو فروخت کر نے پر مجبور ہیں ۔محکمہ خوراک گندم خرید نہیں رہا مجبوری میں وہ گندم غلہ منڈی میں سستے داموں فروخت کر رہے ہیں۔بڑے کاشتکاروں کے پاس تو جگہ ہے لیکن جو چھوٹا زمیندار ہے وہ نقصان میں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں