ڈسکہ: 42لاکھ روپے خورد برد کرنے پر 4 بینک ملازمین کیخلاف مقدمہ

ڈسکہ: 42لاکھ روپے خورد برد کرنے  پر 4 بینک ملازمین کیخلاف مقدمہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )نجی بینک کی رقم 42لاکھ روپے خورد برد کرنے پر عملہ کی خاتون سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ڈسکہ میں واقع نجی بینک کے برانچ منیجر طیب کے مطابق بینک میں سی آر او کی نوکری کرنیوالے گل شیر احمد’طاہر شفیق’احمد نوران خالد اور مریم نصیر نے لوگوں کو آسان اقساط پر قرض دیا اور کسٹمرز سے 42لاکھ روپے وصول کرلئے اور بینک میں رقم جمع نہ کرائی ،کسٹمرز کو جعلی بوگس سکرین شارٹ لیکر رسیدیں جاری کردیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں