گرمی ،برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا،غیر معیاری پانی کا استعمال ،بیماریاں پھیلنے کاخدشہ

گرمی ،برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا،غیر معیاری پانی کا استعمال ،بیماریاں پھیلنے کاخدشہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)گرمی شدید ہوتے ہی برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا کارخانوں نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں زنگ آلود بلاک اور غیر معیاری پانی سے تیار ہونے والی برف سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے زیادہ پیسوں کے لالچ میں کارخانہ مالکان شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ۔

موجودہ موسم میں مختلف مشروبات اور کھانوں کے لیے برف کا استعمال انتہائی حد تک بڑھ چکا ہے برف بنانے والے کارخانوں میں کم وقت میں زیادہ برف جمانے کے لیے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لوہے کے زنگ آلود بلاکس میں غیر معیاری پانی کا استعمال کیا جارہا ہے کارخانے کے اندر حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری نہیں کی جاتی برف بنانے والے کاریگر گندے ماحول میں کام کررہے ہوتے ہیں بلاک کو مناسب سے طریقے سے صاف تک نہیں کیا جاتا پانی سٹور کرنے کے لیے مناسب انتظامات نہیں کیے جاتے ناقص طریقے تیار ہونے والی برف کے بلاکس میں کچرا اور ذ رات موجود ہوتے ہیں جو مشروبات میں ہی شامل ہوجاتے ہیں بر ف کے گولوں سوڈا واٹر جوسز گنے کے رس، آئسکریم کی تیاری سمیت مختلف مشروبات میں برف کا استعمال کیا جاتا ہے مضر صحت پانی اور گندے ماحول میں تیار برف سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر قاسم کا کہنا ہے کہ برف بنانے والے کارخانوں کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کیا جاتا ہے اور جہاں خلاف ورزی پائے جائے کارر وائی بھی کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں