سیالکوٹ : غیر قانونی طور پر قائم 1265 منی پٹرول پمپوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

سیالکوٹ : غیر قانونی طور پر قائم 1265 منی پٹرول پمپوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

سیالکوٹ (عمر فاروق )ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر قائم 1265 منی پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔۔۔

ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے ضلع کی چاروں تحصیلوں، سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال کے شہری گنجان آباد علاقوں اور چھوٹے بڑے قصبات میں غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے 1265 نجی پٹرول پمپ جہاں پر ایران سے سمگلنگ کیا گیا غیر معیاری پٹرول فروخت کیا جاتا ہے جس سے گاڑیاں کے انجن تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ گنجان آباد علاقوں میں شہریوں کی جانوں کو خطرات بھی لاحق ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے دوران مذکورہ غیر قانونی منی پٹرول پمپ مالکان کیخلاف مقدمات درج کرکے مشینیں ضبط کرکے رپورٹ پیش کریں۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے سول ڈیفنس حکام اور چارو ں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو تمام غیر قانونی طور پر قائم منی پٹرول پمپوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے ۔ متعلقہ حکام نے گرینڈ آ پریشن کیلئے تیاریوں کا آ غاز کر دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں