ڈسکہ :جلدی بیماریوں ، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیمینار

ڈسکہ :جلدی بیماریوں ، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سیمینار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میوہسپتال لاہور کی ماہرامرض جلد ڈاکٹر مدیحہ شاہد نے کہاہے کہ خارش نہایت تکلیف دہ بیماری ہے جو دیگر کئی امراض کی وجہ سے لگتی ہے ان میں کچھ جلد کی بیماریاں اور کچھ اندورنی ہوتی ہیں۔۔۔

 خارش کم ہوتو اس کا علاج ممکن اور آسان ہوتا ہے اگر یہ شدت اختیار کرجائے تو اس کیساتھ زندگی گزارنا مشکل ہوجاتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسکہ میں تاجر اتحاد ویلفیئر کونسل ڈسکہ کے زیراہتمام ہونیوالے جلدی امراض کے موضوع پر سمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر مدیحہ شاہد نے مزیدکہاکہ گرمیوں میں جلد کی بیماریوں اور خشکی سے بچنے کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں، سن گلاسز کااستعمال دھوپ سے بچاؤاور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن گلاسز لازمی لگائیں گرمیوں میں خسرے ’خارش کی بیماری کومیڈیکل کی زبان میںScabiesکہاجاتا ہے اور دھدری چنبل جیسی بیماریاں زیادہ ہوجاتی ہیں جو ایک فرد سے دوسرے فرد میں چھونے سے زیادہ ہوجاتی ہے ، چنبل تکلیف دہ مسئلہ ہے چنبل کے دھبے اس وقت نمودار ہوتے ہیں جب جلد کے خلیات کی زندگی کم ہوجاتی ہے جس کے باعث جلد پر بڑھاپے کی علامات تیزی سے نمودار ہونے لگتی ہیں ، جلد کے خلیے معمول کی عمر پوری ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوجاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں