حافظ آباد:موٹروے کے اطراف میں فصلوں کی باقیات جلانے پرپابندی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے موٹر وے ایم 2، ایم 4کے اطراف ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی۔۔۔
اس سلسلہ میں محکمہ زراعت ، پولیس اور دیگر ضلعی افسر وں کو پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی کمشنرکاکہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات جلانے اور اس سے اُٹھنے والے دھویں سے موٹر وے ایم 2،موٹر وے ایم 4اور دیگر شاہراہوں پر حادثا ت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جبکہ آگ اور دھویں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو تا ہے اس لئے دفعہ 144کے تحت ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائدکی گئی ہے ۔