دورہ ترکیہ کے مثبت نتائج ہونگے :صدر گجرات چیمبر

 دورہ ترکیہ کے مثبت نتائج ہونگے :صدر گجرات چیمبر

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )استنبول میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل نعمان اسلم سے صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سکندر اشفاق اور نائب صدر معصوم قمر نے ملاقات کی ۔۔۔

ترک پاک فورم مرسین چیمبر کے اشتراک سے منعقد ہونے والی کاروباری سرمایہ کاری کے مواقع کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس پر روشنی ڈالی اور مرسین چیمبر کے صدر سے ہونے والی میٹنگ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات چیمبر کے دورہ کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستانی قونصلیٹ نعمان اسلم نے گجرات چیمبر کے صدر ر سکندر اشفاق نائب صدر معصوم قمر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گجرات گولڈن ٹرائی اینگل کا خطہ قابل تعریف ہے گجرات میں بننے والی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ترکیہ کے تمام امپورٹرز، ایکسپوٹرز کی آپ کو لسٹ فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ جولائی میں ترکیہ کے صدر طیب اردگان پاکستان جارہے ہیں جہاں ان کے ساتھ ترکیہ کی بڑی کمپنیوں کے ایم ڈی شامل ہوں گے اور تجارتی معاہدے بھی ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں