عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائینگے :شافع حسین

 عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائینگے :شافع حسین

گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر شافع حسین کے ساتھ چوہدری عکاظ ضیاء متہ کی خصوصی ملاقات۔

علاقائی سیاسی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں بارے اہم مشاورت۔ ڈیرہ عکاظ ضیاء متہ سوک کلاں پر اربن ایریا میں شامل تمام دیہات کیلئے دفتر قائم کر دیا گیا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے زیر اہتمام ڈیرہ عکاظ ضیاء متہ دفتر میں ہمارا سیکرٹری روزانہ 12 بجے سے شام 5 بجے تک موجود ہو گا۔ علاقہ کے عوام بلاتفریق آکر مسائل کی نشاندہی کریں۔ انشا اﷲ تمام نوٹس میں لائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ۔ حلقہ کے عوام کی خدمت و تابعداری میرا مشن ہے ۔ شافع حسین نے کہا کہ عکاظ ضیاء متہ کا شمارے ہمارے مخلص ساتھی میں ہوتا ہے ۔ ان کی زیر نگرانی یونین کونسل سوک کلاں کے تمام مسائل حل ہوں گے ۔ عکاظ ضیاء متہ نے کہا کہ صوبائی وزیر شافع حسین حلقہ پی پی 31 میں شامل تمام یونین کونسلز کے دیہات کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متحرک ہیں۔ انشا اﷲ ہر یونین کونسل میں بلاتفریق و مساوی ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے ۔ ہم اپنے قائدین سالک حسین ، شافع حسین کی زیرقیادت علاقہ کے عوام کی خدمت و تابعداری کے مشن پر کاربند ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں