دودھ،دہی کی قیمتوں میں اضافہ:بیکری مالکان بھی بے لگام

دودھ،دہی کی قیمتوں میں اضافہ:بیکری مالکان بھی بے لگام

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں دودھ فروش اور بیکری مالکان قیمتیں کم کر نے کو تیار نہیں ،بیکری ایسوسی ایشن کے۔

 ساتھ ملاقات میں قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کے باجود ابھی تک قیمتیں کم نہ ہوسکیں ۔اسی طرح دودھ فروش جرمانے کروانے کے باجود 220روپے کلو دودھ اور 250روپے کلو دہی فروخت کر رہے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔تفصیلات کے مطابق دودھ فروشوں نے خود ساختہ طور پر دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔دودھ 220روپے کلو جبکہ دہی 250روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی صرف جرمانوں کی حد تک محدود ہے ۔دودھ فروش آج بھی سرکاری نرخ پر دودھ اور دہی فروخت نہیں کر رہے ۔اسی طرح بیکری ایسوسی ایشن کی چار روز قبل ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی جس میں بریڈ،رسک ،بسکٹ اور بیکری اشیاء پر کمی کی یقین دہانی کر ائی گئی لیکن بیکری مالکان نے بھی ریٹ کم نہیں کئے ۔آٹا اور میدہ سستا ہونے کے باجود بریڈ کی پرانی قیمت ہی وصول کی جا رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ دودھ فروش اور بیکری اشیاء کی قیمتیں کم نہ کرنے والوں کو جرمانے نہیں بلکہ انہیں جیل بھیجنا چاہیے ۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں