منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کاسٹی ہسپتال کا اچانک دورہ ،شعبوں کا معائنہ

منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر کاسٹی  ہسپتال کا اچانک دورہ ،شعبوں کا معائنہ

منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سٹی ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا اچانک دورہ کیا۔۔

 ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں لیبارٹری، فارمیسی، زنانہ مردانہ وارڈز، نرسری کے علاوہ دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ایکسین واپڈا کو ہسپتال میں ایک اور ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ سٹی ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وارڈز میں ائیر کنڈیشنر ورکنگ حالت میں ہونے چاہئیں اور بیک اپ کیلئے جنریٹر ہمہ وقت موجود ہونا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں