گراؤنڈز کی کمی ، نوجوان گلی ، محلوں میں شوق پورا کرنے لگے

گراؤنڈز کی کمی ، نوجوان گلی ، محلوں میں شوق پورا کرنے لگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں گراؤنڈزکی کمی ،نوجوان نسل گلی ،محلوں میں کھیل کر شوق پورا کر نے لگے ۔

جہاں گراؤنڈز دستیاب ہیں ان کی فیس مقرر ہونے سے نوجوان وہاں جانے کی بجائے انڈور گیمز کو ترجیح دینے لگے ۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع میں پندرہ کے قریب کر کٹ کے گراؤنڈز ہیں ۔اسی طرح فٹ بال اور ہاکی جیسی اہم کھیلوں کے لیے گوجرانوالہ بھر میں صرف تین گراؤنڈز موجود ہیں۔ کر کٹ کھیلنے کیلئے جناح سٹیڈیم ،ڈی سی کالونی گراؤنڈ،گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ گراؤنڈ ،مدو خلیل گراؤنڈ ہے جہاں نوجوانوں کے کھیلنے کیلئے فیس مقرر ہیں ۔اسی طرح فٹ بال کیلئے صرف دو ہی گراؤنڈز ہیں جو کہ پیپلز کالونی اور جی ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں ہے جبکہ ہاکی کے لیے صرف ایک ہی گراؤنڈ ہے لیکن وہاں فیکٹریوں کے دھویں کی وجہ سے نوجوان کھیلنے کے لیے نہیں جاتے جبکہ گکھڑ گراؤنڈ دور ہونے کی وجہ سے نوجوان وہاں کھیلنے نہیں جاتے ،پریکٹس کے لیے بھی مناسب انتظام نہ ہونے پر کھلاڑی مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں