قلعہ دیدار سنگھ:نامعلوم چور دن دہاڑے موٹر سائیکل لے گیا
قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر )نامعلوم چور دن دہاڑے مقامی صحافی کی موٹر سائیکل لے گیا ۔
تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ توحید پورہ کا رہائشی مقامی صحافی شہزاد احمد بھٹی گلہ سابق چیئرمین شیخ محمد یعقوب بہلولیہ میں فاتحہ کہنے گیا واپسی پر موٹر سائیکل غائب تھی ،واقعہ کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں چور کو لاک توڑ کر موٹر سائیکل لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔