ضلع گجرات اور تحصیل کھاریاں کی سکول کونسلز کا حلف
گلیانہ(نامہ نگار)محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں پنجاب میں ضلعی اور تحصیل سطح پر سکول کونسلز کے قیام کے پروگرام کے تحت ضلع گجرات کی سطح پر سکول کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
چودھری محمد عدنان آ صف دھوریہ چیئرمین، رحمن طاہر احمد آ ف شادیوال وائس چیئرمین جبکہ تحصیل کھاریاں کی سطح پر سکول کونسل کے حاجی محمد صادق بٹ ڈنگہ چیئرمین،ملک امجد حسین کھاریاں وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ، ضلعی سطح پر تشکیل پانے والی محکمہ تعلیم ضلع گجرات کی سکول کو نسل کا نوٹیفکیشن سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے جاری کیا تھا۔نو منتخب عہدیداروں اور ممبران کی حلف برداری کی تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔نومنتخب ممبران و عہدیداران سے سی ای او ایجوکیشن گجرات ڈاکٹر محمد ارشد نے حلف لیا۔ضلعی سطح پر تشکیل پانے والی محکمہ تعلیم ضلع گجرات کی اس سکول کونسل کے دیگر ممبران میں ملک محمد انور اعوان لہڑی،زاہد مصطفی اعوان ملکہ، ندیم منظور بیگہ،لیاقت علی قادری کھاریاں ،ساجد حسین کالرہ خاصہ،چودھری سجاول خاں کوٹلہ سارنگ،میاں غالب حسین خونن،صغیر احمد چک مرتضیٰ،محمد افضل چودھری گہیال و دیگر نے شرکت کی ،تقریب کے آ خر میں فرینڈز آف کھاریاں کی طرف مہمانوں کو شیلڈز دی گئیں۔