عدالتوں کے با ہر روک کر ضمانتیں منسوخ کرائی گئیں :مونس

عدالتوں کے با ہر روک کر ضمانتیں منسوخ کرائی گئیں :مونس

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ ہماری قیادت اوراراکین قومی اسمبلی سرگودھا میں جعلی مقدمات بھگتنے میں مصروف عمل ہیں۔۔۔

مرکزی لیڈر عمرایوب خان سمیت دیگر کو سرگودھا عدالت میں داخل نہیں ہونے دیاگیا بلکہ عدالت کے باہرکھڑے کرتے ہوئے ان کی ضمانتیں بھی منسوخ کی گئیں، انہوں نے کہاکہ فارم 47والی جعلی حکومت صرف اسمبلیوں میں بل پاس کرواسکتی ہے ،مخالفین پرانتقامی کارروائیاں اوربوگس مقدمات درج کرائے جارہے ہیں مگرہم جھکنے والے نہیں، بانی پی ٹی آ ئی کیساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں