پردیسیوں سے زائد کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

پردیسیوں سے زائد کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں آبائی علاقوں کی طرف واپس جانے والے پردیسیوں سے۔

 زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹیمیں تشکیل دی دی ہیں۔ٹیمیں چاند رات پر بسوں ،ویگنوں اور دیگر گاڑیوں کی چیکنگ کریں گی اور زائد کرائے کی شکایت پر مقدمات درج کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ پر مسافروں سے کرایوں کی اوور چار جنگ اور اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیے سیکرٹری آر ٹی اے غلا م مصطفی انصاری نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جنہوں نے گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ سمیت نجی اڈوں پر چیکنگ کی۔جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ناکے لگا کر مسافروں سے کرایہ کے حوالے سے پوچھا جس پر زائد کرایہ وصول کرنے پر مختلف گاڑیوں کو 29ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ روٹ پر مٹ نہ ہونے پر دو گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 80گاڑیوں کو فٹنس سر ٹیفکیٹ کے لیے ویکس سنٹر بھیجا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہی ہیں ۔رات کو بھی ٹیمیں چیکنگ کریں گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں