بیشتر منڈیوں میں قربانی کے جانور ختم ،قیمتوں میں اضافہ

بیشتر منڈیوں میں قربانی کے جانور ختم ،قیمتوں میں اضافہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عید الاضحی سے ایک روز قبل مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا جبکہ بیشتر منڈیوں میں مویشی بھی ختم ہوگئے۔۔۔

 شہری قربانی کے بڑے ،چھوٹے جانوروں کی خریداری کیلئے پریشان رہے اورمہنگے داموں جانورخریدتے رہے جبکہ غیرقانونی مویشی منڈیاں بھی قائم رہیں جن کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن کرنے کے دعوے کیئے لیکن ضلعی انتظامیہ کے ملازمین غیر قانونی مویشی منڈیوں کے منتظمین سے رقوم بٹورتے رہے بیوپاریوں نے مویشیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیاجس کے باعث شہری مہنگے داموں بڑے اور چھوٹے جانور خریدتے رہے قربانی کے جانور کم ہونے پر شہریوں کی بڑی تعداد دنبہ ،پہاڑی بکرے خریدنے پرمجبور ہوگئے جبکہ بڑے جانور رات گئے تک ختم ہوگئے تاہم اونٹ کے بیوپاریوں بھی گاہکوں کے منتظر رہے مہنگائی کے دورمیں شہریوں کی بڑی تعداد قربانی کے جانورخریدنے سے محروم رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں