تتلے عالی میں70مقامات پر عید الاضحی کے اجتماعات ہونگے

تتلے عالی میں70مقامات پر عید الاضحی کے اجتماعات ہونگے

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں70مقامات پر عید الاضحی کے اجتماعات کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں عید الاضحی کی نمازکی ادائیگی کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کی گراؤنڈز سمیت70مقامات پراجتماعات ہوں گے۔۔۔

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تتلے عالی بڑے اجتماعات ہوں گے ،خواتین کیلئے بھی عید کی نماز کیلئے الگ بند وبست کیا گیا ہے ،موسم خراب ہونے کی صورت میں متبادل انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔عید الاضحی پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مساجد،عید گاہوں پر بیرئیرلگا کر داخلی و خارجی راستوں کو محفوظ بنایا جائیگا،واک تھرو گیٹس،عبادت کے دوران پارکنگ کا انتظام مناسب فاصلے پر ہوگا،تمام شرکاء کی تلاشی ہو گی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے رضا کار بھی پولیس انتظامیہ کے ہمارہ ڈیوٹی دیں گے ۔تمام پولیس افسر وملازمین نماز عید سے ایک گھنٹہ قبل اپنے اپنے جائے ڈیوٹی پر رپورٹ کریں گے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس عملہ تعینات ہوگا جبکہ گشت کوبھی مؤثر بنایا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں