قلعہ دیدارسنگھ:نہم کا طالبعلم سوئمنگ پول میں ڈوب گیا

قلعہ دیدارسنگھ:نہم کا طالبعلم سوئمنگ پول میں ڈوب گیا

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار ) مقامی پارک میں بنے ہوئے سوئمنگ پول میں نہم جماعت کا طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔مقامی پولیس نے پارک انتظامیہ کے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پارک کو فوری سیل کرکے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

 تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ اُگو چک میں بنے ہوئے پارک وسوئمنگ پول میں محلہ اشرف ٹا ئو ن کا رہا ئشی 13 سالہ کلاس نہم کا طالب علم حماد مغل اگو چک میں نہاتے ہو ئے ڈوب گیا ،عید کے پہلے روز بچے کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔ مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سجاول فاروق،بشارت علی،توقیر احمد،ولید حسین، اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پارک کو سیل کردیا اور تین افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔واقعہ پارک انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے ۔ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں