ممکنہ سیلاب ،پیشگی اقدامات کے گرینڈ پلان پر عملدرآمد تیز

 ممکنہ سیلاب ،پیشگی اقدامات کے گرینڈ پلان پر عملدرآمد تیز

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) آئندہ مون سون کی بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات گرینڈ پلان پر عملدرآمد تیز کردیا گیا۔۔۔

مون سون کی طوفانی بارشوں کے پیش نظر محکمہ واسا ،جی ڈی اے ،میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ، محکمہ صحت ،محکمہ لائیو سٹاک ،محکمہ مال اشتعمال ،محکمہ زراعت ،محکمہ انہار ،محکمہ اوقاف ،آثار قدیمہ شہری دفاع و دیگر محکموں نے ضروری حفاظتی انتظامات کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ حفاظتی انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مون سون کی طوفانی بارشوں سے گوجرانوالہ و گردونواح میں سیلاب کے ممکنہ خطرات بڑھ سکتے ہیں جس سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام سرکاری محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ تمام نہروں کے پشتے مضبوط بنانے کے علاوہ نالہ ایک ،نالہ ڈیک ،نالہ پلکھوں و دیگر آبی گزر گاہوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں ۔ تمام پشتوں و بند وغیرہ کی ہنگامی طور پر سپیشل صفائی و دیگر انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں