راہوالی:فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر ناک توڑ ڈالی

راہوالی:فصل اجاڑنے سے منع کرنے پر ناک توڑ ڈالی

راہوالی( نمائندہ دنیا )فصل کو اجاڑنے سے منع کرنے پر ملزمان نے منڈیالہ وڑائچ کے زمیندارکے ملازم ڈرائیورکے ناک پر دستی پسٹل کے بٹ مار کر ناک کی ہڈی توڑ ڈالی جبکہ چھڑانے والے پر بھی سیدھا فائر کیا ۔

تفصیلات کے مطابق منڈیالہ وڑائچ کے راؤ علی احمد خاں نے اپنی زمین میں بھنڈی سبزی کاشت کی ہوئی ہے رانا ارباز اور رانا سرفراز پسران محمد سرورنے جان بوجھ کر فصل کو اجاڑنے کی نیت سے اپنے جانور بھینس وغیرہ چھوڑدئیے جس سے بھنڈی فصل کو شدید نقصان پہنچا تو وہاں پر موجود ملازم ڈرائیور محمد عاشق نے اپنا ٹریکٹر روک کر جانوروں کو باہر نکالا اور الزام علیہان کومنع کیا کہ فصل کو مت اجاڑو تو وہ مشتعل ہوکر رانا باز ،رانا سرفراز اشفاق آرائیں مسلح اسلحہ ،ڈنڈے سوٹے بذریعہ سوار موٹر سائیکل آگئے آتے ہی اسلحہ کے زور پر ڈرائیور محمد عاشق کو زبردستی ٹریکٹر سے نیچے اتار لیااشفاق نے للکارا کہ آج اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے جس پر اشفاق نے ڈرائیور محمد عاشق پر دستی ڈنڈوں سے مارا جبکہ اس دوران رانا ارباز نے دستی پسٹل کے بٹ مارے اور ناک کی ہڈی توڑ دی شور کی آواز پر عاشق کا داماد محمد آصف بھاگتا ہوا آیا اور محمد عاشق کو بچانے کی کوشش کی تو رانا ارباز نے جان سے ماردینے کی نیت سے اس پر فائر کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا ،اطلاع ملنے پر زمیندار راؤ احمد علی خاں موقع پہنچ گیا اور مضروبی ڈرائیور محمد عاشق کو زخمی حالت میں سول ہسپتال پہنچا دیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروادیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں